لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)پولیس لائن لیہ میں علی الصبح ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور سلامی پیش کی۔ ڈی ایس پی صدر عمران خورشید نے جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے جوانوں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا۔ ڈی ایس پی صدر نے بہترین ٹرن آؤٹ کے حامل افسران اور اہلکاران کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد سے نوازا۔






جنرل پریڈ میں ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور لیڈیز پولیس کے افسران و اہلکاران نے بھرپور حصہ لیا۔ ڈی ایس پی صدر عمران خورشید کا کہنا تھا کہ ہفتہ وار جنرل پریڈ کے انعقاد سے فورس میں نظم و ضبط اور جسمانی فٹنس برقرار رہتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پریڈ فورس میں اتحاد قائم رکھنے اور جوانوں کا مورال بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پریڈ کے بعد ڈی ایس پی صدر نے ایم ٹی ہال میں پولیس گاڑیوں کی انسپکشن کی اور گاڑیوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت دی۔
