لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔ یہ واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں چک 133 ٹی ڈی اے کے علاقے میں پیش آیا، جہاں وہ بابر علوی کے ڈیرے پر مہمان تھے۔ کار سوار وقاص عرف وکی علوی اور ریحان کمبوہ نے ڈیرے پر آ کر ایم پی اے کی گاڑی کو ہٹ کیا اور سیدھے فائر کیے۔ میزبان بابر علوی اور سابق ایم پی اے نے نیچے لیٹ کر جان بچائی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کو ملزمان کی تلاش ہے، اور بابر علوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔