لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)لیہ کے علاقے تھانہ فتح پور کی حدود میں واقع 90 ایم ایل کے رہائشی 18 سالہ محمد طیب کو کچے کے ڈاکوؤں نے دو ماہ قبل اغوا کیا تھا۔ ڈاکوؤں نے نوجوان کو بلڈوزر چلانے کی نوکری کا جھانسہ دیا اور 80 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کا لالچ دیا۔ محمد طیب کی رہائی کے لیے 35 لاکھ روپے تاوان ادا کرنا پڑا۔ نوجوان کو دو ماہ بعد ڈاکوؤں کی قید سے رہا کر دیا گیا ہے۔

