لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پرمریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کروڑ ڈاکٹر سعادت علی شاہ نے تحصیل کروڑ میں بنیادی مرکز صحت 90 ایم ایل کا دورہ کیا۔انہوںنے اس موقع پرسٹاف کی حاضری ،ادویات کی فراہمی ودیگر امور کامعائنہ کیا۔انہوںنے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام عملہ بروقت مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرے او ادویات کی فراہمی کی دستیا بی کو یقینی بنائیں تاکہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا