لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )وزیراعلی مریم نوازشریف کے ویژن تجاوزات سے پاک پنجاب مہم کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان نے کوٹ سلطان میں تجاوزات ہٹانے کے لیے آپریشن کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان نے اس موقع پر پانچ دوکانوں کو بھی سیل جن کو پہلے وراننگ دی گئی تھی کہ وہ تجاوزات ختم کریں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر تیزی سے عمل جاری ہے شہرکی خوبصورتی کوبحال کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے تجاوزات کے باعث شہریوں کو شیدیدمشکلات کا سامناہے دوکاندار تجاوزات ختم کر کے اپنا سامان دوکانو ں کے اندر شفٹ کر یں بصورت دیگر انتظامیہ ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی جبکہ ریڑھی با ن حضرات کو با عزت روزگار کی فراہمی کیلئے حکو متی ویژن کے مطابق خوبصورت اور منظم طریقہ سے ریڑھی بازار میں شفٹ کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا تجاوزات کنندگان فوری طور پر تجاوزات ختم کر کے راستوں کو کشادہ کر یں۔