لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) مقدمات کی تفتیش میں میرٹ پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ سپیشل جج سی این ایس اے میاں شہزاد رضا نے منشیات فروش ملزم فرید اللہ کو 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 390/24 تھانہ سٹی میں درج تھا، جس میں سب انسپکٹر لاریب نذر نے ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے۔ یاد رہے کہ ملزم سے 800 گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی، جو نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے اس موقع پر کہا کہ منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔