تحریر: نثار احمد خان
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ خواتین ان کی ریڈ لائن ہیں اور اگر دیکھا جائے تو یہ ریڈ لائن کسی ایک شعبہ تک محدود نہیں۔ مریم نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پاکستان کے سب سے بڑے ابادی والے صوبہ پنجاب کی باگ ڈور سنبھالتے ہی عوامی خدمت کا جو سفر شروع کیا اس میں جنوبی پنجاب کی مستحق دیہی خواتین ان کی ریڈ لائن ٹھہریں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے تاریخ ساز قدم اٹھایا گیا جس کے تحت 2 ارب روپے کی خطیر رقم سے جنوبی پنجاب کی 11 ہزار غریب متعلقہ بیوہ دیہی خواتین میں لائیو سٹاک اثاثہ جات کی منتقلی کا پروگرام ترتیب دیا گیا۔ جس کے تحت جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ راجن پور، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاول نگر، رحیم یار خان، ملتان، خانیوال وہاڑی اور لودھراں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت دیہی مستحق مطلقہ، بیوہ خواتین میں صحت مند بھینس (جھوٹی) یا گائے (وچھی) کی مفت فراہمی کی جائے گی جس سے نہ صرف غریب دیہی خواتین کے لیے بہتر ذریعہ معاش پیدا ہوگا بلکہ اچھی نسل کے جانوروں کی صحت مند پیداوار اور دودھ کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ جو خاندان فاقہ کشی پر مجبور تھے یقیناً اس پروگرام کے تحت وہ باعزت زندگی گزارنے کے قابل ہوں گے۔ اس پروگرام کی اہلیت کے لیے دیہی خواتین کا مطلقہ، بیوہ ہونا، عمر کی حد 55 سال، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی سے مطلقہ کی بیوہ حیثیت کی تصدیق اور غربت کا پی ایم ٹی اسکور 32 تک اور اس خاتون نے پچھلے پانچ سالوں میں کسی بھی سکیم کے لیے درخواست نہ دی ہو مستحق ہیں۔ حکومت پنجاب نے اس سکیم میں میرٹ شفافیت گڈ گورننس کو برقرار رکھنے کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کروایا ہے۔ مستحق خواہشمند خواتین پلے سٹور ایپ سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر کے خود بھی اپلائی کر سکتی ہیں جبکہ قریبی وٹرنری ڈسپنسری پر قائم وزیراعلی سہولت ڈیسک سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت دیہی اور مطلقہ، بیوہ مستحق خواتین میں بھینس اور گائے مفت تقسیم کی جا رہی ہیں جن سے ان کی معاشی کفالت کا سفر کا اغاز ہوگا اور پاکستان کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی، دودھ اور اچھی نسل کے جانوروں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا جس سے ہمارے ذرائع آمدن بھی بڑھیں گے اور ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔ ضلع لیہ میں اس پروگرام کے تحت 457 خواتین کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اربن یونٹ کے تحت تصدیق کا عمل جاری ہے اور شنید ہے کہ رواں ماہ مستحق خوشنصیب خواتین کو لائیو سٹاک اثاثہ جات منتقل کر دئے جائیں گے۔ یقیناً وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصاً جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے یہ ایک مستحسن اقدام ہے جس پر عمل درآمد گےجاری ہے اور اس کے ثمرات بہت جلد سامنے آئیں