لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے 3 جونئیر کلرکوں کو بوگس مثلہ جات تیار کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلی لیٹر جاری کرنے پر پیڈا ایکٹ کے تحت نوکری سے برخاست کر دیا۔ معاملہ پر مزید کارروائی اور مقدمہ کے اندراج کے لئے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان کو کیس بھیج دئے گئے۔ تفصیل کے مطابق ڈی سی آفس کے 3 جونئیر کلرکوں باسط اقبال، منصور عزیز اور اظہر حسین کے خلاف بوگس لیٹر اور بوگس مثل تیار کرنے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ جونئیر کلرکوں کے خلاف محکمانہ انکوائری کروائی جس میں الزامات درست پائے گئے جس پر مذکورہ جونئیر کلرکوں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا اور کیس مزید کارروائی اور اندراج مقدمہ کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان کو بھیج دیا گیا۔یہاں یہ بات یاد رہے کہ بوگس لیٹر اور مثلہ جات تیار کرانے والے بااثر اہلکار اور افسران کو انکوائری میں کلین چٹ مل گئی اوروہ سزائوں سے بھی بچ گئے اپنی سیٹوں پر اب بھی براجمان ہیں