لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پرتجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں صدر بازار لیہ میں میونسپل کمیٹی اور پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات اور پکے تھڑوں کا خاتمہ کیاگیا۔ لدھانہ میں تجاوزات کے خاتمہ کے لیے اسسٹنٹ کمشنرحارث حمیدخان نے مہم کی نگرانی کی۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے جو تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ شہرکی خوبصورتی کے لیے کارروائی کرتے ہوئے سامان ضبط کیاجائے گا تمام دوکاندار ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اپنا سامان اپنی دکان کی حدود میں رکھیں ۔