لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )محکمہ سول ڈیفنس آفس لیہ نے سال 2024 کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔سول ڈیفنس آفیسر لیہ محمد توقیر عباس نے بتایاکہ غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 125 مقدمات ڈسٹرکٹ لیہ کے مختلف تھانوں میں درج کرائے گئے، 1596کمرشل و انڈسٹری ادارہ جات میں فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل نہ ہونے کی بنا پر 147 چالان اور 449 کو سیل کیا گیا جبکہ چار لاکھ 56 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ سول ڈیفنس آفیسر محمد توقیر عباس نے بتایاکہ تعلیمی اداروں اور مختلف کمرشل و انڈسٹری ادارہ جات اور ضلع لیہ کے ہسپتالوں اور سرکاری اداروں میں فائر فائٹنگ اور حادثات سے بچاؤ کے لیے 63 ٹریننگ کلاسزکا انعقاد کیاجس میں 3895 پرسن کو تربیت دی گئی۔ سول ڈیفنس آفیسر نے بطور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ 14,606 انسپکشن کی اور گراں فروشوں کو 9 لاکھ 11 ہزار 5سو روپے جرمانہ بھی کیا ۔