لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پروگرام پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی، عوامی پارکوں، گرین بیلٹس کی بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے۔ تحصیل کروڑ لعل عیسن میں میونسپل حکام کی طرف سے محمدی پارک کی صفائی ستھرائی، پانی کا چھڑکاو¿، گراسی پلاٹ کی آبیاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ میونسپل کمیٹیاں ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹیک اوور تک صفائی ستھرائی کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھاجائے۔