لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بینویلنٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں 270 درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے 260 درخواستوں کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں 10 درخواستیں منظوری کے لیے اعلی حکام کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ نے میرج گرانٹ، فنرل گرانٹ، اسکالرشپ گرانٹ اور دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی بیوگان کے لئے ماہانہ گرانٹ کی منظور شدہ درخواستوں کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ، 6 لاکھ 85ہزار پانچ سو روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ ڈسٹرکٹ بینویلنٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے ڈاکٹر یونس کلیہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے ڈپٹی ڈی او گل شیر، ضلعی دفتر خزانہ سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرجاوید اقبال، سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس محمد طارق نے شرکت کی۔ اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینویلنٹ فنڈ مستحقین کی امانت ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر شفافیت اور میرٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ان کو امانت فراہم کی جا رہی ہے۔