لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے لیہ پولیس لائن کا دورہ کیا اور مختلف اہم امور کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے ٹریفک پولیس کی ہیوی موٹر بائیکس کی انسپکشن کی اور انجن، پوشش سمیت دیگر مکینیکل نقائص کا معائنہ کیا تاکہ پولیس کی کارکردگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے لائن کے ٹیوب ویل، باغات اور دیگر ایریا کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ انسپکٹر محمد صادق، لائن آفیسر خالد خان اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ہدایت کی کہ پولیس بائیکس کی مرمت کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ کار سرکار کی انجام دہی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور تمام برانچز کے ریکارڈ کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ڈی پی او نے پولیس افسران کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا تاکہ ان کی کارکردگی اور ویلفیئر کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔