لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد نے رواں سال 2024 کی رپورٹ جاری کر دی۔رواں سال 2024 میں پنجاب ایمرجنسی سروس کوکل 129173 کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے 33227 ایمرجنسی کالز تھیں، 14097 انفارمیشن کالز, 97 رانگ کالز اور 81700 غیر ضروری کالز تھیں۔ ریسکیو 1122 نے 5670 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 23944 میڈیکل کیس ،211فائر کیس، 946 کرائم کیس، 08 ڈروننگ(ڈوبنے)کے کیس اور 2737 دوسرے متفرق کیسز پر ریسپانس کیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس نے 39093 مریضوں کو ریسکیو کیا۔16802 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی جبکہ 20451 افراد کو قریبی ہسپتال شفٹ کیا گیا 716 افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی. 7.22 منٹ ریسپانس ٹائم اوسط رہا۔روڈ ٹریفک حادثات کی رپورٹ:رواں سال 2024 میں ضلع بھر میں کل 5670 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 6228 زخمی افراد کو ریسکیو کیا زخمی مردوں کی تعداد 5193 جبکہ خواتین کی تعداد 1035 ہے 58 افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی 3869 زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا. جبکہ 2301 زخمی افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔614 ایکسیڈنٹ تیز رفتاری، 3543 بے احتیاطی، 349 رانگ ٹرن، 16 U ٹرن، 62 ٹائر پھٹنے اور 1082 دیگر وجوہات کے باعث پیش آئے۔جن گاڑیوں کاایکسیڈنٹ ہوا ان میں 6404 موٹر سائیکلیں، 472 کاریں،191 رکشے، 42 بسیں،172 وین، 136 ٹریکٹر ٹرالی ،115 ٹرک و ڈمپر اور 868 دوسری گاڑیاں جن میں کیری ڈبہ، گدھا گاڑی وغیرہ شامل ہیں.اس کے علاوہ ضلع بھر میں کی 48 یونین کونسلوں میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں بنائی گئیں ان ٹیموں میں 90331 ریسکیو سکاؤٹس کو فرسٹ ایڈ کے حوالے سے تربیت دی گئی ضلع بھر میں لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ضلع بھر میں دوکانوں، مارکیٹوں اور پلازوں میں 147 فائر ایکسٹینگشر لگوائے گئے اور تمام دوکانداروں کو فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیت دی گئی تا کہ آگ لگنے کی صورت میں آگ پر فوری قابو پا کر جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے.