کوٹ سلطان (نمائندہ لیہ ٹی وی) پریس کلب کوٹ سلطان اور انجمن صحافیان کے سال 2025-26 کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ نامور صحافی سید عابد حسین فاروقی ایک بار پھر بلا مقابلہ صدر پریس کلب منتخب ہوئے، جبکہ محمد اسلم ملک صدر انجمن صحافیان اور عبدالشکور جرولہ جنرل سیکرٹری پریس کلب کے طور پر منتخب ہوئے۔ انتخابات کی نگرانی سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ عبدالرحمن فریدی، صدر لیہ میڈیا کلب مہر کامران تھند، اور سینئر صحافی و اینکر پرسن ملک مقبول الہی نے کی۔ انتخابی عمل میں ممبران کی بھرپور شرکت دیکھی گئی، جس میں اتحاد اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا۔ پریس کلب کے دیگر منتخب عہدیداران میں سینئر نائب صدر محمد سجاد ملک، نائب صدر رانا عبدالغفور، جوائنٹ سیکرٹری محمد حنیف بھٹہ، فنانس سیکرٹری محمد ارسلان اکرم، اور پریس سیکرٹری محمد ثاقب عبداللہ نظامی شامل ہیں۔ انجمن صحافیان کے عہدیداران میں جنرل سیکرٹری تنہا عمر خان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر فرخ ارسلان شیخ، نائب صدر محمد عرفان مجید، جوائنٹ سیکرٹری فرحان اکرم، فنانس سیکرٹری محمد زبیر شبیر، اور پریس سیکرٹری رانا عالمگیر منتخب ہوئے۔ مجلس عاملہ کے چیئرمین ملک فخر منصور منجوٹھہ منتخب ہوئے، جبکہ ممبران مجلس عاملہ میں محمد توصیف خان، سید علی شاہ، نذیر احمد جرولہ، سمعیہ خان، اور فرحانہ تبسم شامل ہیں۔ سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ عبدالرحمن فریدی نے تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے تعمیری صحافت کے فروغ اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کے لیے مزید متحرک کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ صدر لیہ میڈیا کلب مہر کامران تھند نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سینئر صحافی ملک مقبول الہی نے کہا کہ پریس کلب کوٹ سلطان نوجوان اور تجربہ کار صحافیوں کے اشتراک سے مثالی خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے سید عابد حسین فاروقی کی قیادت کو سراہا اور اسے پریس کلب کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ صدر پریس کلب سید عابد حسین فاروقی نے ضلعی قیادت اور ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کوٹ سلطان ہمیشہ عوام کی آواز بنتا رہے گا۔ صدر انجمن صحافیان محمد اسلم ملک نے کہا کہ تمام صحافی متحد ہیں اور سید عابد حسین فاروقی کی قیادت میں صحافت کے معیار کو بلند کریں گے۔ منتخب عہدیداران کو دوست احباب اور صحافتی برادری کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔