اسلام آباد:(لیہ تی وی)شدید دھند کے باعث اسلام آباد سے لاہور تک موٹروے کے تمام سیکشن بند کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سالٹ رینج کلر کہار سے اسلام آباد جانے کے لیے موٹروے اب بھی کھلی ہے، تاہم دیگر راستے شدید دھند کے باعث بند ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایم 4 ملتان سے فیصل آباد اور ایم 5 ملتان سے سکھر تک بھی موٹروے بند کر دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔