لیہ(لیہ ٹی وی)لیہ شہر اور اس کے مضافات میں شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ سڑکوں پر ویرانی چھا گئی ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جس سے شہریوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو 1122 اور پٹرولنگ پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت آئندہ چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔