اسلام آباد:(لیہ تی وی)جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا ہے اور آج کے مارچ کا مقصد غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مارچ کی اجازت دی جاتی ہے اور دوسری طرف شرکاء کو تنگ کیا جا رہا ہے، لیکن ملین مارچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ حافظ نعیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کریں۔