لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی)روزنامہ جنگ کے صحافی عبداللہ نظامی قتل کیس کی سزا کا فیصلہ کردیا گیا،تفصیل کے مطابق مقدمہ نمبر 820/22 بجرم 302 تھانہ سنانواں کے علاقہ میں نامہ نگار کوٹ سلطان روزنامہ جنگ کے نامور صحافی محمد عبداللہ نظامی اور اس کی دوسری بیوی کو قتل کرنے والے محمد عامر ولد محمد رمضان قوم سہو کو ٹھوس شہادتوں، ثبوتوں اور بہترین پراسیکیوشن اور عدالتی عملہ نائب کورٹ اور دیگر پولیس ملازمان کی دلچسپی سے ایڈیشنل سیشن جج کوٹ ادو ملک امان اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو دو بار سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دے دیا۔جس پر مدعیان مقدمہ نے حق سچ کا فیصلہ کرنے پر معززعدالت ,نائب کورٹ اور تفتیشی افسر کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمنائیں دیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ عبداللہ نظامی اور انکی دوسری اہلیہ کا ناحق قتل بہت بڑا المیہ تھا آج قاتل کو سزا ہوئی تو یقین ہوا کہ پاکستانی عدالتوں میں اج بھی انصاف موجود ہے ۔