ملتان (لیہ ٹی وی)چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ امریکہ پاکستان کیلئے ابھرتا ہوا خطرہ ہے،وائٹ ہاؤس کے نائب سیکورٹی ایڈوائزر نے جو پاکستان کے دفاعی نظام پر بے بنیاد خدشات کا اظہار اس کا دو ٹوک جواب دینے کی ضرورت ہے،پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے آخر کب تک امریکہ ہمارے اوپر اپنی مرضی مسلط کرتا رہے گا،امریکہ نے ہمیشہ اسلامی ممالک اور پاکستان کے خلاف انتقامی کاروائی کی ہے اس سے جان چھڑوانے کا وقت آچکا ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو مستقبل میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار نئی امریکی پابندیوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اسرائیل نے اسلامی ممالک کو تباہ کر دیا،بھارت کشمیر پر قابض ہے اسی طرح کئی صہیونی قوتیں مسلم ممالک پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہے ہیں پاکستان نے اپنی حفاظت اور سلامتی کے لیے دفاعی پروگرام قائم کیا ہے جو کہ ان سے برداشت نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ بیلسٹک میزائل کے حوالے سے امریکہ نے بھارت اسرائیل اور سامراجی قوتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان پر جو پابندی عائد کی ہیں اس حوالے سے سخت جواب دیا جائے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور یورپ کے لیے بے پناہ قربانیاں دی جس کی سزا آج تک بھگت رہے ہیں اس کے بدلے میں امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے اب حکمران، اپوزیشن اور تمام پارلیمنٹ متحد ہو کر قومی سلامتی کو یقینی بنائیں اور ڈومور کی بجائے نو مور کا واضع جواب دیتے ہوئے آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ دفاع اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں رواں برس اور گزشتہ سال کے معاہدوں کی صورت میں خاطر خواہ حد تک پیش رفت کرچکا ہے جبکہ پاکستان کے دفاع نظام پر پابندیاں اور شکوک شبہات کا اظہار کررہا ہے جو کہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔