لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان کی زیرصدارت کوٹلہ حاجی شاہ میں کھلی کچہری منعقد ہوئی، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں پیش کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریونیو سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کے لیے اس فورم کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو بلا جھجک بیان کیا جائے تاکہ ان کا بروقت اور شفاف حل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موصولہ درخواستوں میں سے فوری نوعیت کے مسائل کو حل کیا جا رہا ہے، جبکہ زیر غور درخواستوں پر مکمل انکوائری کے بعد میرٹ پر کارروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ حقیقت پر مبنی درخواستیں دیں تاکہ مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جا سکے۔