لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات میں مزید بہتری کے لیے پرفارمنس انڈیکیٹرز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیراحمد ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے انڈیکیٹرز میں تعلیمی اداروں، مراکز صحت، اسلحہ لائسنس دکانوں، شادی ہالز، تندوروں، سپیشل چلڈرن انسٹیوشنز، بس اسٹینڈز، میڈیکل اسٹورز، منی پٹرول پمپس، ایل پی جی دکانوں، زرعی ادویات کی دکانوں، رابطہ سڑکات کے پیچ ورک، پلاسٹک شاپنگ بیگز کی پابندی، اور تجاوزات و صفائی مہم کے معائنے شامل ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیراحمد ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تمام متعلقہ افسران شہریوں کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرفارمنس انڈیکیٹرز پر بہترین عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ نہ صرف عوامی خدمت میں بہتری آئے بلکہ ضلع کو اعلیٰ پوزیشن پر بھی لایا جا سکے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنااللہ ہنجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم عبدالمجید، ڈاکٹر محمد یونس کلیہ، اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا