محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایت کے برخلاف بیشتر اسکول 6 جنوری تک بند؛ سرکاری نوٹیفکیشن میں 21 سے 31 دسمبر تک چھٹیوں کا اعلان
کراچی(لیہ ٹی وہی)نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے 16 دن کی چھٹیاں کردیںکراچی کے بیشتر نجی اسکولوں نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا آغاز کرتے ہوئے 16 دن کے لیے اسکول بند کر دیے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، یہ اسکول آج سے بند ہو کر اگلے سال 6 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے پہلے ہی 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک سردیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوتا ہے۔ تاہم، کئی نجی اسکولوں نے سرکاری اعلان سے ہٹ کر اپنی تعطیلات کا شیڈول طے کیا ہے۔شہر کے والدین اور طلبہ نے اسکول انتظامیہ کے اس فیصلے پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے، جبکہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔