لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نے بستی جکھڑپکا کے مقام پر انسداد پولیو مہم کے تحت کام کرنے والی ٹیم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے خطرناک مرض سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ملازمین اپنی ذمہ داری محض ڈیوٹی نہیں بلکہ قومی فریضہ سمجھ کر انجام دیں۔ڈاکٹر غلام محی الدین نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران مؤثر مانیٹرنگ، باہمی رابطے اور تعاون کے ذریعے کام کریں تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں، خانہ بدوش خاندانوں اور نشیبی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے یقینی طور پر پلائے جا سکیں۔