کراچی (لیہ ٹی وی) سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے 25 دسمبر بروز بدھ، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔مزید برآں، 26 دسمبر بروز جمعرات کو مسیحی برادری کے لیے خصوصی طور پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ کرسمس کی تقریبات کے بعد وہ آرام کر سکیں۔یہ مسلسل تین دن کی تعطیلات کا شیڈول عوام اور سرکاری ملازمین کے لیے ایک خوش آئند اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔