لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر احمدڈوگر کی زیرصدارت ضلع کونسل ہال میں ستھراپنجاب کے اہداف بارے اجلاس منعقدہوا ۔اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان،عبد الصمد ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عمار یاسر گورمانی،سی او ایم سی کروڑ،اے ڈی ایل جی چوبارہ محمدطارق،حسن بھٹی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، سیکرٹریز اور پارٹی کے کوآرڈینیٹرموجودتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر احمدڈوگرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ضلع لیہ میں ستھراپنجاب جاری ہے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ صفائی کرنے کے لیے بہترین اقدامات اُٹھارہی ہیں انہوں نے کہاکہ مہم میں مزید بہتری کے لیے متعلقہ محکموں کاکردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے جسے وہ مزید بہتر طریقہ سے ادا کریں۔اے ڈی سی جی نے کہاکہ سینٹری ورکرز جس طرح محنت ،لگن ،ایمانداری سے کام کررہے ہیں اس طرح ہی کام کرتے رہیں تاکہ ہمارا لیہ صفائی ستھرائی میں بہترین منظر پیش کرسکیں۔