لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار انسداد پولیومہم کوکامیاب بنانے کے لیے متحرک ۔ پولیومہم میں ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کے لیے تحصیل کروڑ کادورہ۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے ٹی ایچ کیو،لاری اڈا،سکولوں میںپولیوسے بچاؤکے قطرے پلانے کامعائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر امیرابیدار ہمراہ تھی۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے اس موقع پر کہاکہ یہ امرخوش آئندہ ہے کہ تمام ٹیمیں فیلڈمیں ہیں اورمحنت و لگن کے ذریعے بہترین نتائج کے حصول کے لئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گھر میں موجود نہ ہونے والے بچوں سے دوبارہ رابطہ کیاجائے اور کوئی بھی بچہ پولیوکے قطرے پینے سے محروم نہ رہے کے سلوگن پر سختی سے عمل کیاجائے انہوں نے معائنہ کے موقع پر بچوں کی فنگر مارکنگ اور ڈور مارکنگ کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے مختلف وارڈوں میں مریضوں کی خیریت دریافت کی سٹور ادویات ،آوٹ ڈور ،ہسپتال کے لان کا معائنہ کیا ۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوئی کسر اُٹھانہ رکھی جائے تاکہ دور دراز علاقوں کے مکینوں کو گھر کے نزدیک ہی صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈمپنگ پوائنٹ اور پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری میں ڈیٹا انٹری آپریٹرکے ٹیسٹ کے امتحانی سنٹرکا بھی معائنہ کیا۔