لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان اور اسسٹنٹ کمشنرتحصیل چوبارہ ثنااللہ ہنجرا نے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری میں ڈیٹا انٹری آپریٹرکے ٹائپنگ ٹیسٹ کے امتحانی سنٹرکامعائنہ کیا۔انہوں نے سنٹر میں امیدواروںکو دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لیااور ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کے شناختی کارڈ چیک کیے۔اسسٹنٹ کمشنرزنے امتحانی عملی کی حاضری اور موجودگی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ پنجاب بھر میں پہلی بار مستند ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے ٹیسٹ میں پاس ہونے والے امیدوار پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ امیدوار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔