کراچی (لیہ ٹی وی) سعود آباد میں تین ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر میاں بیوی کو لوٹ لیا، خاتون سے زیورات زبردستی اتروائے گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق، واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب میاں بیوی اپنی بچی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر پہنچے۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ڈاکوؤں نے ان کا تعاقب کیا اور گھر کے باہر گھیرا ڈال کر شوہر سے موبائل اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ ڈاکوؤں نے خاتون سے بدتمیزی کرتے ہوئے ان کے ہاتھوں سے سونے کی چوڑیاں، انگوٹھیاں اور دیگر زیورات اتروائے۔ڈاکو لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہو گئے، جبکہ پولیس کے مطابق متاثرہ میاں بیوی نے تاحال رپورٹ درج نہیں کروائی۔