لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض کی طرف سے صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے مراکز صحت کا اچانک معائنہ جاری ہے۔ سی ای او ہیلتھ نے اس سلسلہ میں بنیادی مرکز صحت 136 ٹی ڈی اے کا اچانک معائنہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ سی ای او ہیلتھ نے ری ویمپنگ کے جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔ دریں اثناء سی ای او ہیلتھ نے انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں ورکرز کے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی اور ہدایت کی کہ ورکرز تمام ٹریننگ سیشن ضرور اٹینڈ کریں اور مہم کے اہداف کے حصول کے لئے جزبہ اور ایمانداری سے فرائض انجام دیں۔ سی ای او ہیلتھ نے یو سی ایم او کو ہدایت کی کہ بہترین میکرو پلان کے تحت انسداد پولیو مہم کو کامیاب کیا جائے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ایل ایچ ویز کے ماہانہ اجلاس کی بھی صدارت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیا