لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر کے شہر خموشاں کی صفائی ستھرائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناء اللہ ہنجرا نے مرکزی قبرستان چوبارہ کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سینٹری ورکرز کو ہدایت کی کہ قبرستان سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ کیا جائے اور صفائی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چوبارہ شہر کے علاوہ دیہی علاقوں اور قبرستانوں کو بتدریج صاف کیا جائے گا اور صفائی عمل کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔