لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر افتخار چوہدری کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب منعقدہوئی ۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا ،ڈاکٹر ذوالفقار سواگ،ڈاکٹر طارق مغل،ڈاکٹر اسلم میرانی ودیگر موجودتھے۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا نے اس موقع پر کہاکہ سرکاری ملازمت میں ریٹائرمنٹ ملازمت کاحصہ ہے تاہم ریٹائرہونے والوں کی کمی تو پوری ہوجاتی ہے مگر فرد کی کمی کبھی پوری نہیں ہوتی فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے اور بہترین خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کی خدمات ہمیشہ دلوں میں یاد رہتی ہے ا اس لیے ریٹائرہونے والے ملازمین کی طویل خدما ت کو ہمیشہ یاد رکھاجائےگا۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا اور دیگر اہلکاروں نے اس موقع پرڈاکٹر طاہر افتخار چوہدری کو تحائف دیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔