لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرشہریوں کے مسائل کے حل کے لیے چک نمبر138ٹی ڈی اے میں کھلی کچہری لگائی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر حار ث حمیدخان نے کھلی کچہری کی صدارت کی۔کھلی کچہری میں شہریوںنے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواستیں دیں ۔اسسٹنٹ کمشنر حار ث حمیدخان نے اس موقع پر کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرکھلی کچہری منعقد کی جارہی ہیں جس میں محکمہ ریونیو کے تمام افسران موجود ہوتے ہیں کھلی کچہری کا مقصد عوام کے ریونیو سے متعلق تمام مسائل کو ایک جگہ حل کرنا ہے جس کی وجہ سے سے شہریوں کو اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑتے۔اس موقع پر سب رجسٹرارز اور تحصیل داروں،اراضی ریکاڑڈ سنٹر کا عملہ،قانون گو، پٹواری بھی کچہری میں موجود تھے۔دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے گورنمنٹ ہائی سکول 116 ٹی ڈی اے تحصیل لیہ میں سالانہ کلچرل ڈے کے موقع پربطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن مہر عبدالمجید ہمراہ تھے۔