لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈی پی ایس چوک اعظم میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیمینارمنعقد ہوا۔ سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان،سابق صوبائی پارلیمارنی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا ، پرنسپل پروفیسر احمد گل ،ڈاکٹرمحمدیونس،ڈاکٹر عبدالروف،ڈبلیو ایچ او کے حکام ودیگر موجودتھے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان خان نے کہاکہ16دسمبرسے شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم میں طلبہ اپنابہترین کردار اداکریںکیونکہ طلبہ مختلف علاقوں سے آتے ہیں اس لیے آپ کے ذریعے پیغام دور دراز علاقوں تک جاسکتاہے اس لیے طالبات انسداد پولیومہم میں سفیر کا کردار اداکریں اپنے اردگرد، اپنے گھروں میں جاکر پولیوکے قطرے پلانے بارے شعور اجاگرکریں اور تمام بچوں سے قطرے پینے بارے پوچھیںتاکہ کوئی بھی بچہ پولیوکے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔انہوں نے مزید کہاکہ آنے والی پولیوٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی اور وطن عزیز سے پولیوجیسے موذی مرض کے خاتمے کو یقینی بنایاجاسکے۔سیمینار میں اساتذہ و طلبہ کی کثیر تعدادموجودتھی۔