لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنا اللہ ہنجرا نے 16دسمبر سے شروع ہونے والی سب نیشنل امیونائزیشن انسدادپولیو کے سلسلہ میں یونین کونسل جمال چھپری کے پولیوٹریننگ سنٹرکا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر متعلقہ سٹاف کی حاضری و موجودگی کو چیک کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ تمام سٹاف محنت و لگن کے ساتھ اپنی ٹریننگ مکمل کریں تاکہ وطن عزیز سے پولیو کے خاتمے کو ممکن بنایاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیوکے موقع پر بچوں کی فنگرمارکنگ اور ڈورمارکنگ کو بھی یقینی بنایاجائے اور درست ڈیٹاکا اندارج کیاجائے۔