لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرابیدارنے ڈی سی کمپلیکس کی مختلف برانچز کا معائنہ کیا۔انہوںنے جنرل برانچ، محافظ خانہ کے ریکارڈ روم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی اور ملازمین کی حاضری کو بھی چیک کیا۔انہوں نے اس مو قع پر ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈیوٹی کے اوقا ت میں تمام ملازمین ڈیوٹی پر حاضررہیں اور آنے والے شہریوں کی بھرپور رہنمائی کی جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیں ۔