لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے تحصیل کروڑ لعل عیسن کے شہریوں کے لیے خوشخبری۔ فوری طبی امداد کے لیے نئے ریسکیو ٹاؤن اسٹیشن 82 موڑ فعال کردیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم ،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسرڈاکٹرسجاد احمدنے نئے ریسکیواسٹیشن کا افتتاح کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے کہاکہ حکومت پنجاب شہریوںکو ہمہ قسمی حادثات و ایمرجینسی کی صورت میں فوری مد دکے لیے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے شہریوں کوریسکیوکرنے ،زخمیوں کو فوری مدد کے لیے نئے ریسکیواسٹیشن کا افتتاح اس سلسلہ کی عملی کڑی ہے نئے ریسکیواسٹیشن کے قیام سے 82 موڑ کے اطراف میں شہریوں کو فوری طور پرہمہ قسمی مدد کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے گا۔ انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیورز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح جانفشانی سے کام سر انجام دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسرڈاکٹرسجاد احمدنے بریفنگ دی۔