لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنااللہ ہنجرا نے گورنمنٹ پرائمری سکول 483 کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرسٹاف و طلبہ کی حاضری کو چیک کیا۔انہوںنے واش رومز ،کمروں کی صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا۔انہو ں نے کہاکہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے اساتذہ سکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں۔ا نہوںنے مزیدکہاکہ صحت و صفائی کے عمدہ ماحول کیساتھ ساتھ بچوں کیلئے کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔