لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجا ب مریم نواز شریف کے احکامات پرتجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔تحصیل کروڑ لعل عیسن میں اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم کی ہدایت پرسی او ایم سی الطاف عمار نے شہرکے مختلف حصوں کامعائنہ کیا اور تجاوزات ہٹانے کے عمل کی نگرانی کی ۔انہوں ںے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام تحصیل بھر میں کامیابی سے جاری ہے مہم کے تحت تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایاجارہا ہے انہو ں نے کہاکاروبارکرنے والے شہری سڑکات ،راستوں کو تنگ اور بندنہ کریں اس سے راہگیراور ٹریفک شدیدمتاثر ہوتے ہیں۔