لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدشبیراحمدڈوگر و فوکل پرسن صفائی مہم کی زیرصدارت ضلع کونسل ہال میں ستھراءپنجاب پروگرام اجلاس منعقدہوا ۔ا جلاس میںمختلف محکموں کے افسران موجودتھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدشبیراحمدنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کا ویژن ستھرا پنجاب کامیابی سے جاری ہے جس میں صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گاضلع میں صفا ئی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات اٹھاے جائیں ۔انہوںنے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنرز،میونسپل کمیٹی،لوکل گورنمنٹ صفائی ستھرائی کے عمل کو تیزکریں روزانہ کی بنیادپر ہونے والی صفائی کی رپورٹ اورتصاویرانہیں ارسال کریں ۔