لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ پروبیشن آفس لیہ میں اصلاحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پروبیشن آفیسر رافعہ یاسین، معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر تحسین اختر نے پروبیشنر سے ان کی زندگی کے معاملات پر گفتگو کی اور انہیں بہترین زندگی گزارنے کے اصول اور اپنی زندگی قانون کے مطابق بہتر طور پر گزارنے کے بارے میں آگاہی ۔ سیمینار میں ریسکیو 1122 کے ٹرینر عبدالجبار نے ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیوکی بروقت مددکے بارے آگاہ کیا۔