لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)انسداد بدعنوانی کا عالمی دن کے حوالے سےمحکمہ تعلیم اور محکمہ اینٹی کرپشن لیہ کے زیراہتمام کرپشن فری پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سرکل آفیسراینٹی کرپشن سرفراز احمدخان،ڈی ای او چوہدری محمدرضوان،ڈی ڈی او گل شیر،ایس ایچ او ادریس خان،طلباءکی کثیرتعدادموجودتھی۔۔مقررین نے کہاکہ کرپشن کا خاتمہ وقت کا نا گزیر تقاضہ ہے طلبہ کو انسداد بدعنوانی بارے آگہی دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیںکرپشن سے پاک پاکستان ہی ترقی کے منازل طے کر سکتا ہے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے تمام طبقات کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی ۔ریلی میںشرکاءنے بدعنوانی سے پاک پاکستان پر مبنی پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے کرپشن نا منظور اور کرپشن فری پاکستان کے نعرے لگائے گئے۔