لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل سنے ۔ انہوں نے اس موقع پرکہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے جاتے ہیں اور اور افسروں کو ان کے فوری حل کی تاکید کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کے مسائل کافوری حل ان کی اولین ترجیح ہے شہریوں کے مسائل کے موثرحل کے لئے اے ڈی سی آر اور اے ڈی سی جی بھی روزانہ کی بنیاد پر شہریوں سنتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے دیگر متعلقہ افسران شہریوں کے مسائل میرٹ پرسن کر فیصلہ کریں۔