شام کے معزول صدر بشار الاسد اور ان کا خاندان روس پہنچ گئے ہیں۔ روسی ذرائع اور برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، بشار الاسد اپنی فیملی کے ساتھ ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل بشار الاسد نے شام چھوڑنے سے قبل صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی حکام نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کو سیاسی پناہ دینے کی تصدیق کی ہے۔ کریملن کے حوالے سے یہ خبر دی گئی کہ روسی حکام شامی اپوزیشن کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، جنہوں نے شام میں روسی اڈوں اور سفارت کاروں کی حفاظت کی ضمانت دی ہے۔ اس پیش رفت نے عالمی سطح پر شامی بحران کے نئے پہلو کو اجاگر کر دیا ہے۔