layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

"شام کے صدر بشار الاسد کی طیارہ حادثہ میں موت کی خبریں زیر گردش، تصدیق نہیں ہو سکی”

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
دسمبر 9, 2024
in بین الاقوامی
0


شام کے مفرور صدر بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں موت کی خبریں زیر گردش ہیں، تاہم اس حادثے اور بشار الاسد کی ہلاکت کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، بشار الاسد کا طیارہ دمشق سے روانہ ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں انہیں ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
شامی حکام نے ابھی تک بشار الاسد کی موت کی تصدیق نہیں کی۔ 24 سال تک شام کے صدر رہنے والے بشار الاسد گزشتہ شام کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق، سیرین ایئر لائن کا طیارہ Ilyushin Il-76T دمشق سے آج صبح 4:50 پر اڑان بھرنے کے بعد 15 منٹ تک راڈار سے غائب رہا۔
اڑان کے 20 منٹ بعد طیارہ ہمس کی طرف مڑ گیا اور اس کی رفتار بڑھا دی گئی۔ صبح 5:24 پر طیارہ حمص شہر کے اوپر سے گزرا، جس وقت اس کی بلندی 22 ہزار فٹ تھی۔ لیکن پانچ منٹ بعد، جب طیارہ حمص کی طرف واپس مڑا، تو اس کی بلندی 16 ہزار فٹ تک آ گئی اور پھر کچھ فاصلے پر طیارہ 1625 فٹ کی بلندی پر راڈار سے غائب ہوگیا۔
یہ خبر عالمی سطح پر اہمیت اختیار کر گئی ہے، تاہم ابھی تک بشار الاسد کی حالت اور طیارہ حادثے کی مکمل تفصیلات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
خیال رہے کہ شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا جس کے بعد وہ سرکاری ٹی وی، ریڈیو اور وزارتِ دفاع کی عمارتوں میں داخل ہوگئے۔ سرکاری فوج کی جانب سے علاقہ چھوڑنے پر لوگوں نے سڑکوں پر جشن منایا۔
دمشق کے قریب جیل سے ہزاروں قیدی رہا کردیے گئے، شام کے وزیراعظم نے شہریوں سے عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک نہیں چھوڑا۔
باغیوں کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد الجلالی پُرامن انتقال اقتدار تک تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔ دوسری جانب شام میں ایئرپورٹ بند ہوگئے، 250 کے قریب پاکستانی زائرین پھنس گئے۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newssiryanews
Previous Post

"بشار الاسد خاندان سمیت روس پہنچ گئے، سیاسی پناہ کی درخواست منظور”

Next Post

"اسرائیلی فوج کا شام پر فضائی حملوں میں تیزی لانے کا اعلان، اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنایا”

Next Post
"اسرائیلی فوج کا شام پر فضائی حملوں میں تیزی لانے کا اعلان، اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنایا”

"اسرائیلی فوج کا شام پر فضائی حملوں میں تیزی لانے کا اعلان، اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنایا"

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024