لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ایک اور منصوبہ مکمل۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے چک نمبر 144 ٹی ڈی اے لدھانہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور حکومت پنجاب صاف پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام فلٹریشن پلانٹ سے پانی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پانی کو ضائع ہونے سے بھی بچائیں اور پلانٹ کے صحیح استعمال کو یقینی بنائیں۔دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر لدھانہ کا بھی دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی انتظامات، ریکارڈ کی پڑتال، ڈاکٹر، سٹاف کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔