مقامی وکلاء وفد کا دفتر اخبار لیہ کا دورہ اور مبارکباد
لیہ: مقامی وکلاء کے ایک وفد نے دفتر اخبار لیہ کا دورہ کیا اور ادارے کوکامیابیوں پر مبارکباد دی۔ وکلاء نے اخبار کی پیشہ ورانہ صحافت اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اس کی خدمات کو سراہا۔
وفد نے کہا کہ اخبار لیہ نے علاقے کے مسائل کو نہ صرف اجاگر کیا ہے بلکہ ان کے حل کے لیے ایک پل کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اخبار کے معیار، غیرجانبداری اور عوامی رائے کو اہمیت دینے کی روایت کی تعریف کی۔
اس موقع پر اخبار لیہ کے ایڈیٹر نے وکلاء کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافت اور وکالت دونوں کا مقصد معاشرتی انصاف کا قیام ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اخبار لیہ مستقبل میں بھی عوام کے مسائل کو پیش کرنے اور مثبت تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وکلاء وفد میں مہر عرفان کلاسرہ ایڈووکیٹ ، چوہدری حنیف گجر ایڈووکیٹ، انعام اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ، مہر دلاور سمراء ایڈووکیٹ ، مہرجہانگیر لوہانچ ایڈووکیٹ شامل تھے ۔۔