لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرضلع میں ستھرا پنجاب مہم جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدا رکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدشبیر احمدڈوگر نے لیہ مائنر،ریڑھی بازارومختلف صفائی محلوں میں ستھراپنجاب مہم کے تحت صفائی کے عمل کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرانہوں نے کہاکہ شہریوںکو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام مشینری و عملہ ضلع بھر میں مکمل متحرک ہے ستھرا پنجاب پروگرا م کے تحت ضلعی انتظامیہ شہروں،قصبوں اور دیہاتوں کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے ، سڑکوں، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کاموں میں مزید تیزی لانے کے لیے ہدایت کی گئی ہیں