لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے اس سلسلہ میں رورل ہیلتھ سنٹر شاہ پور اور بنیادی مرکز صحت سہو والا کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کروڑ انعم اکرم، ایکسیئن بلڈنگ سجاد حسین، اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مراکز صحت میں سہولیات اور ری ویمپنگ کے کام کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ری ویمپنگ کے جاری کام کو اعلی معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام گھر کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متعلقہ افسران کام کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹر، سٹاف اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر ایکسیئن بلڈنگ نے انہیں بریفنگ دی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے کروڑ بائی پاس روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبہ کا بھی معائنہ کیا اور اس کے بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔