لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل کے بروقت حل کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر تحصیل کروڑ لعل عیسن میں عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن انعم اکرم نے کھلی کچہری میں ریونیو سے متعلق عوامی مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام ریونیو سے متعلق اپنی درخواستیں کچہری میں لائیں ان پر فوری احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ریکارڈ کی درستگی، انتقالات، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، فرد کے اجراء، ڈومیسائل و دیگر ریونیو مسائل کے لئے کھلی کچہری سے رجوع کر سکتے ہیں۔